درآمدی گندم مقامی گندم کے مقابلے میں مہنگی ہونے کا انکشاف

درآمدی گندم مقامی گندم کے مقابلے میں مہنگی ہونے کا انکشاف

 اسلام آباد(نیاٹائم)وزارت فوڈ سیکیورٹی کیجانب سے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی طرف سے منگوائی گئی درآمدی گندم مقامی گندم کے مقابلے میں مہنگی ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

 

نیا ٹائم نیوز کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے دس لاکھ ٹن گندم اوپن ٹینڈر کے تحت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے منگوانے کی منظوری دی تھی۔ذرائع وزارت فوڈ سیکیورٹی کی طرف سے اب انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹی سی پی نے جو گندم منگوائی ہے وہ لوکل گندم کے مقابلے میں کئی گنا مہنگی ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی سی پی نے اب تک نو لاکھ چھیاسی ہزار میٹرک ٹن گندم کا آرڈر دیاجس میں سے چھ لاکھ بائیس ہزار میٹرک ٹن درآمدی گندم پاکستان آگئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) اوپن ٹینڈر کے تھرو گندم امپورٹ کر رہا ہے۔

 

بارشوں اور سیلاب نے زراعت  تباہ کر دی ، اربوں کا نقصان