مونس الٰہی نے پی ٹی آئی کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا

مونس الٰہی نے پی ٹی آئی کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا

لاہور(نیاٹائم)سابق وفاقی وزیر و رہنماء مسلم لیگ ق چودھری مونس الٰہی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پی ٹی آئی میں شمولیت کےنوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا ہے۔

 

چودھری مونس الٰہی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرا وزیراعظم صرف عمران خان ہے، اسد عمر کے ساتھ بہترین کام کیا ہے، تحریک انصاف کیلئے بہت ساری عزت ہے لیکن پارٹی میں شمولیت اور منڈی بہاؤالدین سے ٹکٹ جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

 

واضح رہے کہ صبع سے سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن وائرل ہورہا ہے جس میں ق لیگ کے مونس الٰہی کو این اے 80 منڈی بہاؤالدین کیلئے آئندہ انتخاب کیلئے پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کیا گیا جس کو پی ٹی آئی ورکر کافی شیئر کررہے ہیں اور مونس الٰہی کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک دے رہے ہیں تاہم مونس الٰہی نے اس کی تردیدکردی ہے۔

 

ایم کیوایم پاکستان نےبلدیاتی نتائج تسلیم نہ کرنےکی دھمکی دےدی