باپ کی کنجوسی سے تنگ بیٹی تھانے پہنچ گئی

باپ کی کنجوسی سے تنگ بیٹی تھانے پہنچ گئی

رحیم یارخان(نیاٹائم)تعلیم کا خرچ نہ دینے والے باپ کی کنجوسی سے تنگ طالبہ باپ کے ستائیس لاکھ اٹھا کر شکایت کرنے تھانے پہنچ گئی پولیس نے کنجوس دولتمندباپ کو تھانے طلب کرلیا۔

 

تھانہ کوٹسمابہ میں پولیس کو انوکھی شکایت موصول ہوئی گورنمنٹ کالج میں زیر تعلیم طالبہ طیبہ شوکت نے اپنے والد محمد شوکت کے خلاف تعلیم اور ہاتھ خرچ نہ دینے کی تحریری درخواست پیش کی پولیس طالبہ کی شکایت پر پولیس نے کنجوس باپ کو تھانے طلب کر لیا پولیس کا کہنا طالبہ نے درخواست میں بتایا باپ مہنگائی کے دور میں تعلیم اور گھر کا یومیہ خرچ 100 روپے دیتا ہے۔

 

 جس پر پولیس زمیندار اور دولت مند کنجوس باپ کو تھانے طلب کیا اور باپ بیٹی کا معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹا دیا جسکے بعد کنجوس باپ نے فراغ دلی کی اور بیٹی کا یومیہ خرچ، 100 روپے سے بڑھاکر500 فکس کردئیے جسکے بعد پولیس نے کنجوس شخص کو 27 لاکھ روپے واپس دینے کی بجائے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروادئیے۔

 

محکمہ بہبود آبادی کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد