واٹس ایپ نےصارفین کی پرائیویسی کیلئے3مزیدفیچرزمتعارف کرادیئے

واٹس ایپ نےصارفین کی پرائیویسی کیلئے3مزیدفیچرزمتعارف کرادیئے

کیلیفورنیا(نیاٹائم ویب ڈیسک)واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کیلئے مزید 3 نئے فیچرز متعارف کرا دیئے ہیں۔

 

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق پیغام رسانی کے لیے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے مزید فیچرز متعارف کرائے ہیں،واٹس ایپ پر اب "لاسٹ سین" کا آپشن  یوزر اپنی مرضی سے استعمال کر پائیں  گے اور اپنے پسندیدہ افراد کیلئے ہی  کھول یا بند کر سکیں گے۔ اس سے قبل  لاسٹ سین کا آپشن تمام افراد کے لیے آن یا آف کیا جاتا تھا۔

 

اب واٹس ایپ گروپ خاموشی کے ساتھ بھی چھوڑا جا سکے گا۔ اس سے پہلے واٹس ایپ گروپ چھوڑا جاتا تو گروپ کے تمام ممبرز کو علم  ہو جاتا تھا مگر اب ایسا نہیں ہو گا۔ واٹس ایپ چھوڑنے والا شخص خاموشی سے بھی گروپ سے ایگزٹ ہو سکے گا جس کا کسی کو بھی علم نہیں ہو گا لیکن صرف گروپ ایڈمن کو پتہ چلے گا کہ کون گروپ چھوڑ کر جاچکا ہے۔

 

واٹس ایپ 2021 میں ایک نیا فیچر لایا تھا جس کے نتیجے میں کوئی بھی صارف دوسرے صارف کو ویڈیو یا تصویر صرف ایک  مرتبہ ہی بھیج سکتا ہے اور وہ تصویر یا ویڈیو کھولنے کے بعد خود بخود ختم ہوجائے گی اس فیچر کو “ویو ونس” یعنی ایک  مرتبہ  دیکھیں کا نام دیا گیا تھا تاہم  اب یہ سہولت ختم کی جا رہی ہے اور واٹس ایپ یہ اقدام مواد کی حساسیت کو برقرار رکھنے کیلئے کر رہا ہے۔واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچرز ابھی ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہیں اور جلد ہی انہیں صارفین کیلئے اوپن کردیاجائے گا۔

 

میٹا کی سی او او شیرل سینڈبرگ نےبڑااعلان کردیا