• Thursday, 29 September 2022
مخبری کس نے کی ؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے بیوی پر شک ظاہر کر دیا

مخبری کس نے کی ؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے بیوی پر شک ظاہر کر دیا

واشنگٹن (نیا ٹائم  ویب ڈیسک )ایف بی آئی کو مخبری کس نے کی ؟ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ پر ایف بی آئی آئی کیلئے مخبری کرنے کا شک ظاہر کر دیا ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کے چھاپے کے بعد اڑنے والی افواہوں کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ہی اہلخانہ کو مشکوک سمجھنے لگے ، ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اپنی اہلیہ اور سباق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ پر ایف بی آئی کیلئے مخبری کرنے کا شک ظاہر کیا ہے ۔

برطانوی ادارے دی مرر کی شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے 45 ویں صدر کے انتہائی قریبی عزیز نے ایف بی آئی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر میں چھاپے کے دوران حکام کو آگاہ کیا کہ مزید دستاویزات ٹرمپ کے ریزورٹ میں موجود ہیں ۔

دیگر اہم دستاویزات کے ساتھ ایف بی آئی ایجنٹس کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے بھی دستاویزات کی تلاش جاری ہی تاہم ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ جن جوہری ہتھیاروں کی دستاویزات تلاش کی جا رہی ہیں وہ امریکی جوہری پروگرام سے متعلق  ہیں یا کسی اور ملک کے ہیں ۔

سابق امریکی صدر کے گھر چھاپہ مارنے والی ایف بی آئی ٹیم کو وفاقی جج سے اجازت نامے کی بھی ضرورت تھی جہاں انہیں یہ ثابت کرنا تھا کہ انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے کسی غیر قانونی اقدام کے شواہد حاصل کرنا کیوں ضروری ہے  ۔ ایسے حالات میں خیال کیا جا رہا ہے کہ ایف بی آئی کو معلومات فراہم کرنے والا ٹرمپ کا انتہائی قریبی شخص ہو سکتا ہے  ۔

ایک سرکاری اہلکار نے نیوز ویک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کے گھر ہونے والی کارروائی کسی بھی قابل اعتماد ذریعے کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ہی کی گئی تھی ۔

سابق امریکی صدر کے گھر میں مارے جانے والے چھاپے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اپنی اہلیہ اور سابق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ پر ایف بی آئی کیلئے مبینہ مخبری کرنے کا شک ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

 

یو اے ای میں گرد و غبار کا طوفان ، پروازوں کا شیڈول درہم برہم