• Thursday, 29 September 2022
یو اے ای میں گرد و غبار کا طوفان ، پروازوں کا شیڈول درہم برہم

یو اے ای میں گرد و غبار کا طوفان ، پروازوں کا شیڈول درہم برہم

دبئی (نیا ٹائم  ویب ڈیسک )متحدہ عرب امارات میں گرد و غبار کے طوفان نے پروازوں کا شیڈول درہم برہم کر دیا ، گرد و غبار کے طوفان سے بیشتر ریاستوں میں حد نگاہ بری طرح متاثر ہوئی ہے ، جس کے باعث کئی ائیرپورٹ پر پروازیں لینڈ نہ کر سکیں ، ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق گرد و غبار کے طوفان کے باعث ابوظہبی ، دبئی اور شارجہ ائیرپورٹس پر حد نگاہ بری طرح متاثر ہوئی ، جس کے باعث فلائٹس لینڈ نہ کر سکیں ۔ متاثرہ پروازوں کا رخ قریبی ریاستوں کی طرف موڑ دیا گیا ، جبکہ حد نگاہ کم ہونے کے باعث فلائٹ شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے اور یو اے ای سے پاکستان آنے والی کئی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہیں ۔

دبئی سے کراچی اور اسلام آباد آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں ، دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں 200 سے زائد مسافر سوار ہیں ۔

متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق ابو ظہبی ائیرپورٹ اور اطراف میں 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ، جبکہ گرد و غبار کے طوفان کے باعث سے حد نگاہ بھی 500 میٹر تک رہ گئی ہے ۔

دوسری جانب شارجہ کے کئی علاقوں اور ریاست راس الخیمہ میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ابوظہبی کے شہر العین اور ریاست فجیرہ میں بھی آج رات کے اوقات میں بارش  کا امکان ہے ۔

 

قاہرہ ، چرچ میں آگ لگ گئی ، 41 افراد ہلاک