• Thursday, 29 September 2022
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کو تیار

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کو تیار

لاہور (نیا ٹائم ) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مون سون  ہواوں کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کو تیار ہے ۔ جس کے باعث آج رات سے 16 اگست کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں کے کھل کر برسنے کا امکان ہے ۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مطابق آج سے 16 اگست تک پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں کے برسنے کا امکان ہے ، جس کے باعث 18 اگست تک ڈیرہ غازی خان کے برساتی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ 15 اور 16 اگست کے دوران راولپنڈی ، سیالکوٹ ، نارووال کے ندی نالے بھی بپھر سکتے ہیں ، جبکہ فیصل آباد ، لاہور اور گوجرانوالہ کے علاقوں میں بھی اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جس کے باعث ان شہروں کے نشیبی علاقےت زیر آب آ سکتے ہیں ۔

پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے نئے سلسلے اور سیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں ۔ جبکہ پی ڈی ایم اے کی طرف سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام علاقوں میں تمام ندی نالوں میں روزانہ کی بنیاد پر پانی کی سطح کا بھی جائزہ لیا جائے ۔

 

کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع