• Thursday, 29 September 2022
قاہرہ ، چرچ میں آگ لگ گئی ، 41 افراد ہلاک

قاہرہ ، چرچ میں آگ لگ گئی ، 41 افراد ہلاک

قاہرہ  (نیا ٹائم  ویب ڈیسک )مصری دارالحکومت قاہرہ کے گرجا گھر میں آگ لگنے سے کم از کم 41 افراد ہلاک جبکہ 14 بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے ۔

مصری حکام کے مطابق قاہرہ کے پرہجوم علاقے امبابا میں واقع ابو سیفائن نامی گرجا گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے چرچ کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ، حکام ابھی تک آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں کر سکے ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں عندیہ ملا ہے کہ چرچ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔

پولیس حکام کے مطابق اتوار کی صبح گرجا گھر میں ہفتہ وار دعائیہ تقریب جاری تھی جس دوران چرچ میں آگ بھڑک اٹھی ، اطلاع ملتے ہیں فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔

واضح رہے مصر اسلامی ملک ہے جہاں کی کل آبادی میں عیسائیوں کی تعداد 10 فیصد کے قریب بنتی ہے ۔

 

آسٹریلوی ائیرپورٹ پر فائرنگ سے فلائٹ آپریشن معطل