• Thursday, 29 September 2022
آسٹریلوی ائیرپورٹ پر فائرنگ سے فلائٹ آپریشن معطل

آسٹریلوی ائیرپورٹ پر فائرنگ سے فلائٹ آپریشن معطل

کینبرا (نیا ٹائم ویب ڈیسک )آسٹریلوی دارالحکومت کے ائیرپورٹ پر مسلح شخص کی فائرنگ ، ائیر پورٹ پر بھگدڑ مچنے کے بعد فلائیٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ۔

دارالحکومت کینبرا کے ائیرپورٹ میں پر مسلح شخص نے ٹرمینل میں داخل ہو کر اچانک ہوائی فائرنگ کر دی ، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے شخص کو فوری طور پر گرفتار کر لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے باعث ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معطل ہو گیا ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح شخص نے ہوائی فائرنگ کی اس نے کسی بھی شخص کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ نہیں بنایا ہے ۔ ملزم کو حراست میں لے کر اس سے فائرنگ کی وجہ جاننے کیلئے تفتیش کی جا رہی ہے ۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق کینبرا ائیرپورٹ پر فائرنگ کے باعث فلائٹ آپریشن کچھ گھنٹوں تک معطل رہا تاہم بعدازاں اسے بحال کر دیا گیا ، فائرنگ کے واقعہ مِں کسی کے بھی ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ تاہم فائرنگ کے باعث ائیرپورٹ ٹرمینل میں بھگدڑ مچ گئی  جس کے باعث فلائٹ آپریشن بھی معطل کر دیا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح شخص نے ائیرپورٹ ٹرمینل میں داخل ہو کر فائرنگ کرنے والے شخص کو کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے ، جس سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے ۔

 

سعودی قیادت کی جانب سے آزادی مبارک کے پیغامات