• Friday, 30 September 2022
نارووال میں یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد

نارووال میں یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد

شکرگڑھ(نیا ٹائم)14 اگست کے حوالے سے ریسکیو 1122 آفس نارووال میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

 

  پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 آفس میں جشن یوم آزادی پاکستان کی 75 سالہ تقریبات جوش و جذبہ اور پر عزم طریقے سے منایا گیا۔ جشن آزادی پاکستان 14 اگست کی مناسبت سے ریسکیو1122 کی عمارت کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔ ریسکیو بلڈنگ پر سبز ہلالی پرچم اور ریسکیو وہیکلز پر پرچم سے مزین پینا فلیکس آویزاں کئے گئے۔اس حوالے سے ریسکیو اسٹیشن نارووال میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 کے دستے نے سبزہلالی پرچم کو سلامی پیش کی اور اس موقع پر پاکستان کی تعمیرو ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام سمیت کشمیریوں کی آزادی کے لئے دعائیں مانگی گئی۔پرچم کشائی کی تقریب کے بعد کیک کاٹا گیا۔

 

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر نعیم اختر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے الله کی بہت بڑی نعمت ہے۔ ہمارے بزرگوں نے پاکستان بہت بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا۔ یہ دن ہمارے لئے تجدید عہد کا دن ہے ہم سب نے مل کر پاکستان کی ترقی اور استحکام میں حصہ ڈالنا ہے۔ڈی ای او نارووال نےمزید کہا کہ "ریسکیو 1122 لوگوں کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ الله نے ریسکیو کے شعبے کو بڑی عزت سے نوازا ہے ریسکیورز بر وقت پہنچ کر لوگوں کی خدمت کرتے ہیں ۔تقریب کے اختتام پر فضا پاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی.اس کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی قیادت میں ریسکیو دستے نے ڈی سی کمپلیکس کی تقریبات میں حصہ لیا۔

 

ڈیرہ غازی خان میں یوم آزادی کا منفرد آغاز