• Thursday, 29 September 2022
سعودی قیادت کی جانب سے آزادی مبارک کے پیغامات

سعودی قیادت کی جانب سے آزادی مبارک کے پیغامات

اسلام آباد(نیاٹائم)سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیزاورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کے موقع پرمبارکباد کے میسجز بھیجے ہیں۔

 

 

سعودی لیڈرشپ کی طرف سے صدرعارف علوی کے لیے پیغامات میں پاکستانی قوم کوآزادی کی مبارک دی گئی۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے میسج میں کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اس کی کامیابی کیلئے ہروقت دعا کرتے رہتے ہیں۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے جاری کیے گئے میسج میں کہا گیا ہے کہ نیک خواہشات اوردعائیں بہترین دوست ملک پاکستان کیلئے ہیں۔

 

دوسری جانب صدرمملکت پاکستان اوروزیراعظم نے بھی قوم کو یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے، صدرعارف علوی نے اپنے میسج میں قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن مادروطن کے حصول کیلئے بابائے قوم قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں لاتعداد قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔جبکہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یومِ آزادی پاکستانی قوم کے لیے ایک شانداردن ہے، پاکستان کا حصول کسی معجزے سے کم نہیں تھا، قیامِ پاکستان بابائے قوم قائدِ اعظم کی بے پناہ محنت اور کوشش سے ممکن ہوا۔

 

سعودی عرب نے ہر قسم کے ویزے پر عمرے کی اجازت دی دے