• Friday, 30 September 2022
بھارتی اداکارہ اور بلے باز کی لفظی جنگ میں شدت آگئی

بھارتی اداکارہ اور بلے باز کی لفظی جنگ میں شدت آگئی

 ممبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اُروشی روٹیلا اور انڈین  کرکٹر رشبھ پنٹ کے مابین  سماجی رابطوں  پر لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  بالی ووڈ اداکارہ اُروشی روٹیلا اور انڈین  کرکٹر رشبھ پنٹ کے درمیان لفظی جنگ اس وقت شدت اختیار کرگئی جب پچھلے  دنوں ایک انٹرویو میں اداکارہ نے  بھارتی کھلاڑی  کیجانب اشارہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھاکہ ایک شخص جس کا نام آر پی ہے مجھ سے ملنے کیلئے  ہوٹل آیا اورکئی  گھنٹوں تک میرا انتظار کرتا رہا۔اروشی روٹیلا نے کہا کہ  مسٹر مجھ سے دوبارہ ملنے کے لیے دہلی میں شوٹنگ کے دوران بھی آئے  لیکن تقریباً دس  گھنٹے گزر جانے کے بعد میں اپنے کمرے میں جاکر سو گئی۔

 

بھارتی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ  میں نےانہیں  کوئی فون کالز نہیں اٹھائی مگر جب میں اٹھی تو سولہ فون کالز آئی ہوئی تھیں اور مجھے کافی برا لگا کہ کسی کو مجھ سے ملنے کیلئے اتنا انتظار کرنا پڑا۔اروشی روٹیلا کے انٹرویو کے بعد بھارتی بیٹر نے انسٹا گرام پر سٹوری پوسٹ  کی  مگربعدازاں  اسے ہٹادیا، رشبھ پنٹ نے اپنی سٹوری میں  بھارتی اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ خبروں اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے انٹرویوز میں جھوٹ  کا سہارا لیتے ہیں اس لیے  میرا پیچھا چھوڑ دو میری  بہن،کوئی اور راستہ لو۔

 

 

اداکارہ سدرہ بتول اب کونسے ڈراموں میں کام کریں گی