• Thursday, 29 September 2022
سعودی عرب نے ہر قسم کے ویزے پر عمرے کی اجازت دی دے

سعودی عرب نے ہر قسم کے ویزے پر عمرے کی اجازت دی دے

ریاض(نیا ٹائم ویب ڈیسک) سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے  اعلان کیا  گیا ہے کہ سیاحت کے لئے دنیا بھر سے سعودی عرب آنے والے افراد مختصر قیام کے دوران عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔

 

سعودی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق "اسپرٹ آف سعودی" پلیٹ فارم مملکت میں عمرہ کرنے اور مسجد نبوی کی زیارت کیلئے ای ویزا جاری کرنے کیلئے متعدد الیکٹرانک سہولیات مہیا کررہا ہے جس سے فیملی ،وزٹ اور ذاتی دورے کے دوران اعتمرنا ایپلیکیشن کے ذریعے بکنگ کروا کر باآسانی عمرہ کر سکتے ہیں۔

 

سعودی وزرات حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ امریکا، انگلینڈ سمیت دیگر ممالک کے افراد ویزے حاصل کرکے سعودی عرب آنے والوں کیلئے عمرہ کی ادائیگی کو بھی ممکن بنایا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد سعادت حاصل کرسکیں۔خیال رہے کہ منظور شدہ آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے سعودی عرب کا ویزہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

 

 

اپوزیشن رہنما کو دوبارہ  کورونا ہو گیا ، گھر میں قرنطینہ کر لیا