• Friday, 30 September 2022
ڈیرہ غازی خان میں یوم آزادی کا منفرد آغاز

ڈیرہ غازی خان میں یوم آزادی کا منفرد آغاز

ڈیرہ غازی خان(نیاٹائم)ڈی جی خام میں بارہ بجتے ہی آتشبازی کے شاندار مظاہرہ سے چودہ اگست کو خوش آمدید کہا گیا۔

 

ڈپٹی کمشنرمحمد انور بریاراورپاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے خصوصی شرکت کی۔ ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان کی زیر نگرانی گلوب چوک پر جشن آزادی کی  شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔رات بارہ بجتے ہی آتشبازی سے یوم آزادی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،پی ٹی آئی کے رہنما محمد لطیف پتافی،اخوند ہمایوں رضا،ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری اور دیگر نےپاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنما اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری اور دیگر نے انتظامات کی نگرانی کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طیب خان،سیف الرحمن بلوانی  اور دیگر کی بھی شرکت کی۔شرکاء نے قومی پرچم تھامے ہوئے تھے۔

 

ملی نغمے اور قومی ترانے کی دھنیں بجائیں گئیں۔ پی ٹی آئی کے ورکرز اور شہریوں نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر شہر کا چکر لگایا۔جشن آزادی ریلی کی قیادت پی ٹی آئی رہنما  محمد لطیف پتافی نےکی۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے۔جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد لطیف پتافی ،اخوند ہمایوں رضا اور دیگر نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کےلئے ملکر کام کریں گے۔

 

جرگہ کامیاب ، قبائل کا 4 ہفتوں سے جاری احتجاجی دھرنا ختم