• Thursday, 29 September 2022
اپوزیشن رہنما کو دوبارہ  کورونا ہو گیا ، گھر میں قرنطینہ کر لیا

اپوزیشن رہنما کو دوبارہ  کورونا ہو گیا ، گھر میں قرنطینہ کر لیا

نئی دہلی (نیا ٹائم  ویب ڈیسک )بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ، گھر میں خود کو قرنطینہ کر لیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس صدر اور اپوزیشن رہنما سونا گاندندھی نے معمولی علامات ظاہر ہونے پر کورونا کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ، ٹیسٹ مثبت آنے پر سونیا گاندھی نے احتیاط کے پیش نظر اپنی تمام تر سیاسی مصروفیات ترک کرتے ہوئے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ۔

کانگریس رکن اسمبلی اور اطلاعات انچارج جے رام رمیش کے مطابق سونیا گاندھی کی طبیعت مکمل طور پر خطرے سے باہر ہے تاہم کورونا منفی آنے تک وہ قرنطینہ میں ہی رہیں گی اور ڈاکٹر کی ٹیم بھی وقتاً فوقتا ان کا معائنہ کرتی رہیں گے ۔

جے رام رمیش نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر اپنے ایک پیغام میں سونیا گاندھی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی بھی درخواست کی ہے ۔

واضح رہے اس سے دو ماہ قبل بھی سونیا گاندھی  کورونا میں مبتلا ہو چکی ہیں جس پر انہیں دہلی کے سرگنگا رام ہسپتال میں داخل کروایا گیاتھا ، اسی دوران منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کیلئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے سونیا گاندھی نےمزید وقت بھی مانگا تھا ۔

 

یوکرینی صدر نے یورپی ممالک سے بڑا مطالبہ کر دیا