• Friday, 30 September 2022
کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع

کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع

کراچی (نیا ٹائم )کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے ، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آج سے 15 اگست کی دوپہر تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا ، جبکہ ایک روز کے وقفے کے بعد 16 سے 19 اگست تک بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا بھی امکان ہے ۔ جس دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں مون سون سیزن میں مزید بارشوں کی بھی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں 18 سے 19 اگست تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

دوسری طرف چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں 15 اگست کی دوپہر تک مون سون بارشوں کا چوتھا سپیل جاری رہے گا ، تاہم ایک روز کے وقفے کے بعد 16 اگست کی دوپہر سے ہوا کا کم دوباو ایک بار پھر اثر انداز ہو گا جس کے نتیجے میں شدیدبارشوں کا اکان ہے ۔ مون سون بارشوں کا پانچواں سپیل 16 سے 19 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

موسم کا حال بتانے والوں نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ہفتے ملک کے مختلف حصوں بالخصوص سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بادلوں کے برسنے کا امکان ہے ۔ تاہم 14 سے 16 اگست کے دوران اسلام آباد سمیت گلگت ، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بھی بارشوں کا امکان ہے ۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں سے شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں ۔ ایسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

کراچی میں آج سے بادل برسنے کی پیشگوئی