• Friday, 30 September 2022
جرگہ کامیاب ، قبائل کا 4 ہفتوں سے جاری احتجاجی دھرنا ختم

جرگہ کامیاب ، قبائل کا 4 ہفتوں سے جاری احتجاجی دھرنا ختم

میرانشاہ (نیا ٹائم )شمالی وزیرستان میں بے امنی اور ٹارگٹ کلنگ واقعات کے خلاف قبائلیوں کا 4 ہفتوں سے جاری احتجاجی دھرنا  ختم ، احتجاجی مظاہرین نے حکومتی جرگہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔

جرگہ نے پارلیمانی کمیٹی کو مسائل کے حل کیلئے 15 دن کا وقت دیا ہے تاہم اس دوران اتمانزئی قبیلے کا احتجاجی کیمپ جاری رہے گا ، سیاسی قائدین پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی کے ممبران نے مسلسل 6 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قبائلی مشران کو دھرنا ختم کرنے پر راضی کر لیا ۔ جرگہ نے یقین دلایا کہ شمالی وزیرستان میں قبائل کے سارے  مسائل حل وزیر اعظم کے سامنے رکھ کر حل کئے جائیں گے ۔

عمائدین و مشران کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد 4 ہفتوں سے بند پاک افغان شاہراہ اور کاروباری مراکز 15 روز کیلئے کھولنے کا  اعلان کر دیا گیا ۔

جرگہ کے سربراہ اکرم خان درانی نےکہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ 15 روز میں قبائل کےتمام مسائل کا ازالہ کیا جا سکے ، تاہم شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں جن کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات بھی کئے جائیں گے ۔

 

ڈیرہ غازی خان میں محکمہ اینٹی کرپشن خود کرپشن میں ملوث نکلا