
بہاولپور میں یوم آزادی کے موقع پر مقامی چرچ میں تقریب
بہاولپور(نیاٹائم)پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر روٹریکٹ کلب آف بہاولپورکی جانب سے مقامی چرچ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ہرمذہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد معاشرے میں امن کو فروغ دینا اوردنیا تک یہ پیغام پہنچانا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہیں جہاں پرایک دوسرے کے عقائد کا احترام کیا جاتاہیں۔ روٹریکٹ کلب آف بہاولپورکے صدرروٹریکٹر ونیش مدن، جوائنٹ سیکرٹری عمارہ بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کلب کی یہ خوبی ہے کہ ہمارے کلب میں نہ صرف ہر مذہب بلکہ ہر ثقافت سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں اور سب یکجا ہو کر اس ملک کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں۔
تقریب کے آخر میں سب سماجی رہنماؤں مونیش مدن جنرل سیکرٹری جیون فاؤنڈیشن، ساجد نازکوآرڈینیٹر پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن،مفتی مجتبی، پاسٹرڈیوڈ بیدی، پنڈت ہریش، اسجد جبلہ، اسامہ ملک، سردار معیز، فرحان حنیف، حافظ یونس، مرتعجز مہدی نے کیک کاٹا اوریہ پیغام دیا کہ ہمارا تعلق چاہے کسی مذہب ہو لیکن اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں۔
آل پاکستان ایریگیشن ایمپلائزفیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی ریلی
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ