آل پاکستان ایریگیشن ایمپلائزفیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی ریلی

آل پاکستان ایریگیشن ایمپلائزفیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی ریلی

بہاولپور(نیاٹائم)آل پاکستان ایری گیشن ایمپلائزفیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چوہدری خوشی محمد کھوکھرکینال آفس ہیڈ کوارٹر ایریگیشن بہاولپورسمیت دیگرعہدیداروں نے کی۔

 

 ریلی میں شریک مقررین نے مقاصد پاکستان کے متعلق بیان کیا اور آزاد پاکستان پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔قائد اعظم محمد علی جناح اور حضرت علامہ اقبال کی زبردست خراج تحسین پیش کیا پاکستان کی خاطر لاتعداد بے شمار مسلمانوں نے قربانیاں دیں جنہیں کبھی بھلایا نہیں جائیگا۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کی گئی اور کسی قسم کی قربانیوں سے دریغ نہ کرنے کا عہد کیا گیا۔کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی پُرزور مذمت کرتے ہیں اور انشاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان، نعرہ تکبیر اللہ اکبر،نعرہ رسالت یا رسول اللہﷺ، نعرہ حیدری یا علی ؑ، قائد اعظم زندہ باد،علامہ اقبال زندہ باد،چوہدری خوشی محمد کھوکھر زندہ باد کے وقفے وقفے سے نعرے لگاتے رہے۔

 

اس موقع پر شہداء کربلا کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نعرہ حق بلند کیا کربلا کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔لبیک یاحسین ؑ کے نعرے لگاتے رہے کینال آفس سے کالی پُلی چوک تک پُر امن یوم آزادی ریلی زیر قیادت چوہدری خوشی محمد کھوکھرنکالی گئی۔حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا اورنعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ میں اضافہ کرکے بقایا جات دیے جائیں۔میڈیکل کی بنیاد پر ریٹائرمنٹ اور ملازمت مکمل کرکے ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو خالی آسامیوں پر بھرتی کیا جائے۔ظالم مہنگائی کو ختم کیا جائے تاکہ قلیل تنخواہ دار ملازمین کے گھر کا چولہا چل سکے اور نوجوانوں کی بیروزگاری کو ختم کیا جائے۔

 

جن کوارٹروں کی سالہا سال سے مرمت نہ کی گئی ہے۔چھتوں سے بارش کا پانی ٹپک رہا ہے۔ بالا تاخیرضرورت کے مطابق مرمت کروائی جائے۔منظورشدہ مراعات پر عمل درآمد کیا جائے بند مراعات بحا ل کی جائیں۔محکمانہ ترقی کے حق سے ملازمین کو محروم نہ کیا جائے۔خالی آسامیوں پر ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جائے۔اور سنیارٹی کے مطابق سینئر ملازمین کو ترقیاں دی جائیں۔میڈیکل الاؤنس، کنوینس الاؤنس،ہاؤس رینٹ الاؤنس اور دیگر الاؤنسوں اور مراعات میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔دیگر جائز مطالبات جلد منظور کئے جائیں۔

 

یوم آزادی کے موقع پر ای خدمت مرکز میں کیک کاٹنےکی تقریب