• Friday, 30 September 2022
یوم آزادی کے موقع پر ای خدمت مرکز میں کیک کاٹنےکی تقریب

یوم آزادی کے موقع پر ای خدمت مرکز میں کیک کاٹنےکی تقریب

ڈیرہ غازی خان(نیاٹائم)قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے پر ای خدمت مرکز ڈیرہ غازی خان میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

 

کمشنر محمد عثمان انور نے پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کا کیک کاٹا، انہوں نے ادارہ کے مختلف شعبے دیکھے اور  موسم برسات کی شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے ای خدمت مرکز کا دورہ کیا۔پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے ساتھ ادارہ کے مختلف شعبے دیکھے اور شجرکاری مہم کے تحت پودا لگاتے ہوئے ملک اور قوم کی سلامتی کےلئے دعا کی۔کمشنر عثمان انور نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے۔پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کےلئے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کردار ادا کرنا ہوگا ۔

 

کمشنر نے کہا کہ ای خدمت مرکز شہریوں کی سہولت کےلئے حکومت پنجاب کا بہت بڑا تحفہ ہے اس میں مزید سہولیات کے اضافہ کےلئے کام کریں گے۔انچارج مدثر سہرانی نے بتایا کہ ای خدمت مرکز میں 130 سے زائد سہولیات فراہم کررہے ہیں عوام کا ای خدمت مرکز پر اعتماد بڑھ رہا ہے جس کو پورا کرنے کےلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔

 

ڈیرہ غازی خان میں محکمہ اینٹی کرپشن خود کرپشن میں ملوث نکلا