• Thursday, 29 September 2022
فوادچودھری کی لیگی قیادت کودھمکی

فوادچودھری کی لیگی قیادت کودھمکی

لاہور(نیاٹائم) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وفاقی حکومت کو خبردارکرتے ہوئےکہاہےکہ اگربنی گالہ پر چھاپے مارے تو جاتی امرا اور ن لیگ کی قیادت کے گھر بھی دور نہیں ہیں۔

 

لاہورمیں میڈیاٹاک کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور دیگر کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے، رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو کس چیز کا خوف ہے، آئیں اور خود کو قانون کے سامنے پیش کریں اوراپنی بے گناہی ثابت کریں۔

 

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے لیگی قیادت کودھمکی دی کہ اگر یہ بنی گالہ پر چھاپے ماریں گے تو جاتی امرا اور ن لیگ کی قیادت کے گھر بھی ہم سےدور نہیں ہیں، ہم اسٹریٹ موومنٹ شروع کریں تو 5 دن بھی یہ حکومت نہیں چل سکتی۔

 

شہباز گل سے متعلق سوال پر فواد چوہدری کا کہنا تھا شہباز گل پر تفتیشی اداروں کی طرف سےبہت پریشر ڈالا گیا کہ وہ کہیں کہ انہوں نے بیان عمران خان کے کہنے اورہدایت پر دیا ہے لیکن شہباز گل نے کل مجسٹریٹ کے سامنےدوٹوک بیان دیا کہ انھوں نے وہ بیان خود دیا تھا۔

 

فواد چوہدری نےمیڈیاسے گفتگوکرتےہوئےکہاکہ کوئی میٹنگ ہوئی نہ کوئی بیان ہوا، رانا ثنااللہ کو قصے کہانیاں گھڑنے کاپرانا شوق ہے۔

 

ملک میں جلد انتخابات سے متعلق سوال پر رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا شہباز شریف الیکشن کا اعلان کریں تو فریم ورک پر حکومت سےبات کر سکتے ہیں، حکومت کا مطالبہ ہوگا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت ختم کردیں۔ ہم سے دو صوبوں کی حکومتیں ختم کرنے کا کہا گیا تو ہم سندھ حکومت کے خاتمے کامطالبہ کریں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں ختم کرنے کی باتیں الیکشن فریم ورک ہیں، پہلے الیکشن کا اعلان تو کریں پھر اس معاملے پر پاکستان تحریک انصاف بات کر سکتی ہے۔

 

منال کی چوری کرنے پر بہنوئی منیب کا ردعمل سامنے آگیا