• Thursday, 29 September 2022
منال کی چوری کرنے پر بہنوئی منیب کا ردعمل سامنے آگیا

منال کی چوری کرنے پر بہنوئی منیب کا ردعمل سامنے آگیا

کراچی(نیاٹائم)اداکارہ منال خان کے کاروبار خاتون اورماڈل کائیلی جینرکی ناشتے کی فوٹوچوری کرنے پران کے بہنوئی اداکارمنیب بٹ کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔

 

حال ہی میں منیب بٹ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، شو کے دوران میزبان کے سوال پراداکار کا کہنا تھا کہ 'جب سوشل میڈیا پر یہ چیز موضوع بحث بنی تو ہم سب مسکرا رہے تھے اورخاندان کے واٹس ایپ گروپ پر منال پر بننے والی میمزسینڈ کررہے تھے'۔ منیب نے کہا 'کچھ لوگوں کی نیچر ہوتی ہے کہ وہ انسٹاگرام پربہت زیادہ اسٹوریز شیئر کرتے ہیں، اس نے بھی وہ فوٹو دیکھی اورپوسٹ کردی، منال کا یہ مطلب نہیں تھا کہ لوگ سمجھیں وہ اس کے بریک فاسٹ کی تصویر ہے'۔انہوں نے کہا 'ہم سب گھر میں اس کے ساتھ مذاق میں لگے ہوئے تھے، ہم اس سے بہت لطف اندوز ہوئے۔

 

پس منظر:

 

ہوا کچھ یوں کہ امریکی ماڈل کائیلی جینر نے انسٹاگرام پراپنے بریک فاسٹ کی ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں بہت سارے پھل اور مشروب کے گلاسوں کو ٹرے میں رکھا دیکھا گیا تھا۔ لیکن کچھ ہی دیربعد منال خان نے کائیلی جینر کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ لیکر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا تھا۔پینتیس کروڑسے زیادہ انسٹاگرام فالوورزرکھنے والی کائیلی جینر کسی پہچان کی محتاج نہیں اور وہی ہوا سوشل میڈیا یوزر نے منال کی چوری پکڑ لی۔

 

تصویر میں موٹاپا دکھانے پر اداکارہ عدالت پہنچ گئی