• Friday, 30 September 2022
ڈیرہ غازی خان میں محکمہ اینٹی کرپشن خود کرپشن میں ملوث نکلا

ڈیرہ غازی خان میں محکمہ اینٹی کرپشن خود کرپشن میں ملوث نکلا

ڈیرہ غازی خان(نیاٹائم)سابق ریجنل ڈائریکٹر آفس کا قیمتی ٹی وی لے اڑا  ریکوری کےلیے لکھا گیا خط نیا ٹائم نے حاصل کرلیا۔

 

ڈیرہ غازی خان میں تمام صوبائی محکموں میں ہونیوالی کرپشن کے خلاف کارروائی کرنیوالا ادارہ اینٹی کرپشن خود کرپشن میں ملوث نکلا۔سابق ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن سید محمد عباس نے اپنی تعیناتی کے دوران میٹنگ روم کےلیے تفتیش کے بجٹ سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کا ایل ای ڈی ٹیلی ویژن خریدااور اپنے تبادلے کے بعد جاتے ہوئے یہ ایل ای ڈی ٹی وی بھی غیر مجاز طور پر ساتھ لے گیا۔

 

اس واردات کےبارے پتہ چلنے پر موجودہ ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے سید محمد عباس کو وہ ٹی وی واپس کرنےکے بارے خط لکھ دیا ۔اس لیٹرکی کاپی نیا ٹائم  نے حاصل کرلی ہے ۔اس بارے موقف لینے کےلیے جب موجودہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کال ریسیو نہ کی۔

 

ڈیرہ غازی خان میں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات جاری