• Friday, 30 September 2022
ڈیرہ غازی خان میں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات جاری

ڈیرہ غازی خان میں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات جاری

ڈیرہ غازی خان(نیاٹائم)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہی کی ہدایت پرڈیرہ غازی خان میں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات جاری ہیں،کمشنر عثمان انور نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام کتب اور تصاویری نمائش کا افتتاح کیا۔

 

ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل میں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے تحت کتاب اورتصاویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔کمشنر محمد عثمان انور نے دو روزہ نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور دیگر موجود تھے۔کتابوں اور تصاویری نمائش سے دو قومی نظریہ اور قیام پاکستان کے سفر کی کہانی بیان کی گئی۔پاکستان کے ہیروز کی خدمات کو بھی نمائش کا حصہ بنایا گیا۔قائد اعظم محمد علی جناح کی تقاریر پر دستاویزی فلم بھی دیکھائی جاتی رہیں۔

 

ایڈیشنل کمشنرریونیو ڈاکٹرسیف اللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزطیب خان،سیف الرحمن،ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل نعیم اللہ طفیل،سول ڈیفنس آفیسرخالد کریم،ڈی جی پی ایچ اے طاہرجاوید انصاری، ضلعی صدرنظریہ پاکستان ٹرسٹ فورم طارق علی کاکڑ،سی او تعلیم ذوالفقارملغانی اور دیگر موجود تھے۔

 

پشاور ہائیکورٹ میں منشیات آگاہی مہم تقریب کا انعقاد