• Friday, 30 September 2022
اداکارہ سدرہ بتول اب کونسے ڈراموں میں کام کریں گی

اداکارہ سدرہ بتول اب کونسے ڈراموں میں کام کریں گی

کراچی(نیا ٹائم) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی  اداکارہ سدرہ بتول  کی جانب سے  حجاب پہن کر صرف اسلام پر بننے والے ڈراموں میں کام کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

 

پاکستانی اداکارہ سدرہ بتول نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے سماجی رابطوں کےصارفین کیجانب سے پوچھے جانے والے  سوالوں کےجوابات  دیے ۔اسی  دوران ایک سوشل میڈیا مداح نے  سدرہ بتول سے پوچھ لیا  کہ کیاآپ نے ڈراموں میں کام کرنا بالکل چھوڑ دیا ہے جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ نہیں، آج کے بعد میں صرف اللہ کیلئے  کام کروں گی اوراگر کوئی ڈرامہ اسلام یا اسلامی تاریخ سے متعلق بنے گا تو اس میں کام کروں گی لیکن اس کے علاوہ کسی دوسرے ڈرامے میں کام نہیں کروں گی۔

 

سدرہ بتول  کی جانب سے دیگر سوالات  کے جوابات دیتے ہوئے کہا گیا کہ آپکی زندگی میں تبدیلی کسی بھی وقت رونما ہوسکتی ہے اس لیے  اب سے میں صرف حجاب میں کام کروں گی، کس نے کہا ہم ایسا نہیں کرسکتے۔اداکارہ  نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام سے ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کے بارے میں بتایا کہ میں نے تمام ویڈیوز اس لیے ڈیلیٹ کیں کیوں کہ مجھے لگا میں اللہ کو ناراض کررہی ہوں۔خیال  رہے کہ سدرہ بتول طویل عرصے سے ٹی وی سکرین سے دور ہیں اور وہ اب اپنے  سوشل میڈیا سے بغیر حجاب کی تصویریں بھی ڈیلیٹ کرچکی ہیں۔

 

 

اداکار رنویر سنگھ کو پولیس کیجانب سے نوٹس جاری،مگر کیوں