
دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی لیونل میسی کیلئے بری خبر
فرانس(نیاٹائم)دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی لیونل میسی سترہ سال میں پہلی مرتبہ سال کے شاندار کھلاڑی کے ایوارڈ 'بیلن ڈی اور 2022' کیلئے نامینیٹ نہ ہوسکے۔
فرانسیسی فٹبال حکام نے جمعہ بارہ اگست کو سال کے شاندارکھلاڑی کے ایوارڈ کیلئے تیس کھلاڑیوں پر مشتمل نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیاجس میں 2005 کے بعد پہلی دفعہ لیونل میسی کا نام نہیں ڈالا گیا۔سب سے زیادہ سات بار 'بیلن ڈی اور' ایوارڈ جیتنے والے میسی نے پچھلے سیزن میں پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی کرتے ہوئے چونتیس میچز میں صرف گیارہ گول داغے اور خیال کیا جارہا ہے خراب کارکردگی کے باعث وہ سال کے شاندار کھلاڑی کے ایوارڈ کی نامزدگیوں میں اپنی نام شامل نہیں کروا سکے۔
اس کے علاوہ برازیل کے نامور فٹبالر نیمار بھی اس فہرست سے آؤٹ ہیں تاہم پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے اکتیس میچز میں اٹھارہ گول کر کے سال کے شاندار فٹبالر کیلئے نامزد تو ہوئے ہیں البتہ اس مرتبہ فرانس کے کریم بینزیما کو اس ایوارڈ کیلئے پسندیدہ قرار دیا جارہا ہے۔فرانسیسی فٹبالر نے ریال میڈرڈ کو چیمپئنز لیگ اور لا لیگا جتوانے میں اہم رول پلے کیا، انہوں نے پچھلے سیزن میں چوالیس گولز کیے۔سال کے بہترین فٹبالر کا اعلان اس سال سترہ اکتوبر کو کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ بیلن ڈی اور ایوارڈ فرانس فٹ بال کی طرف سے سال کے شاندار فٹبالر کو دیا جاتا ہے جبکہ اس میں دنیا بھر سے 180 صحافی فاتح کیلئے رائے شماری کرتے ہیں۔پچھلے سال یہ ایوارڈ لیونل میسی نے ریکارڈ ساتویں باراپنے نام کیا تھا۔
پاک انڈیا میچ میں رکی پونٹنگ کسے سپورٹ کریں گے
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ