کراچی میں آج سے بادل برسنے کی پیشگوئی

کراچی میں آج سے بادل برسنے کی پیشگوئی

کراچی(نیاٹائم)محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں آج سے پندرہ اگست کی دوپہر تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کا امکان ہیں۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سولہ اگست کی دوپہر سے ایک اور ہوا کا کم پریشر اثر انداز ہونے کا آغاز ہوگا جس سے شہر میں بہت زیادہ شدت کی موسلادھار بارشوں ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا شبہ ہے جبکہ بارشوں کا سلسلہ 18 یا 19 اگست کی دوپہر لگاتار جاری رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سمندر میں چودہ اگست تک طغیانی کا اثر رہے گا لہٰذا ماہی گیر گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہےکہ بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

 

دوسری طرف محکمہ موسمیات کے ٹروپیکل سینٹر نے الرٹ بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن اس وقت کراچی سے چارسوپچاس کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، ڈپریشن کا فاصلہ ٹھٹھہ سے پانچ سو کلومیٹر  کے فاصلے پر ہے، ڈپریشن گزشتہ بارہ گھنٹوں میں مزید ساؤتھ مغربی سمت کی طرف بڑھا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر میں موجود اس سرگرمی کو ٹروپیکل سائیکلون سینٹر باقاعدگی سے دیکھ رہا ہے، بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن سے پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

 

کراچی میں چند دن کے وقفے کے بعد بادلوں کی دوبارہ انٹری