• Friday, 30 September 2022
پاک انڈیا میچ میں رکی پونٹنگ کسے سپورٹ کریں گے

پاک انڈیا میچ میں رکی پونٹنگ کسے سپورٹ کریں گے

سڈنی(نیا ٹائم ویب ڈیسک) سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ  کی جانب سے  ایشیا کپ میں ہونے والے پاک انڈیا میچ کے فاتح سے متعلق پیش گوئی  سامنے آئی ہے ۔

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  کے ریویو میں آسٹریلیا کے سابق  کپتان  رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ انڈیا کی بیٹنگ  لائن دوسری ٹیموں سے بہتر ہے اور ماضی کے مقابلوں  کو دیکھتے ہوئے مجھے  یہ لگتا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں پاکستان سے جیت جائے گی ۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ یہ میچ انتہائی دلچسپ ہوگا اور دونوں ٹیموں کے مابین  کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا  مگر اس میچ میں میں انڈین ٹیم کو سپورٹ کروں گا۔

 

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2022 میں فائنل سے  پہلے پاکستانی ٹیم  اور انڈین ٹیم  کے مابین  دومیچز متوقع ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کیجانب سے جاری شدہ  شیڈول کے مطابق اٹھائیس اگست کو پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں دبئی میں آمنے سامنے  ہوں گی اور سپر فور میں پاکستان اور بھارت کےمابین مقابلہ چار ستمبر کو ہونے کا امکان ہے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل  گیارہ ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

 

 

بابراعظم نے صحافی پر الٹا سوال داغ دیا