
پنجاب پولیس کا عطا تارڑ کے گھر چھاپہ
لاہور(نیاٹائم) پولیس نے وزیراعظم شہبازشریف کے اسپیشل اسسٹنٹ عطا تارڑ کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائشگاہ پر ریڈ کیا ہے۔
پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ ریڈ کے وقت مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ گھر پر دستیاب نہیں تھے۔اس حوالے سے عطا تارڑ نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر داخلہ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہاشم ڈوگر صاحب، میں سمجھتا تھا آپ منسٹر ہیں لیکن آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کریکٹر نکلے۔عطا تارڑ نے مزید لکھا کہ جس گھر میں پندرہ سال پہلے رہتا تھا وہاں پولیس بھیج کر کیا میسج کرنا چاہتے ہیں، یہ پوزیشن ہے آپ کی، خاک وزارت چلے گی آپ سے۔معاون خصوصی وزیراعظم نے مزید کہاکہ ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اس قدر آگے نہ نکلے۔
عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ہوم منسٹر پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ صاحب، آپ پیش ہو جائیں، قانون آپ کی راہ میں کھڑا آپ کے انتظار میں ہے۔ہاشم ڈوگر نے مزید کہا کہ آج پولیس نے لاہور میں موصوف کے گھر نوٹس بھیجاہے، عطا تارڑ اگر قانون کی پاور کو سمجھتے ہیں تو لاہور میں گرفتاری دے دیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دن لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو لیگی رہنماؤں عطا تارڑ، ملک احمد خان اور رانا مشہود کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
وزیرداخلہ نے عمران خان کو گرفتار کرنے کا عندیہ دیدیا
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ