
اداکار رنویر سنگھ کو پولیس کیجانب سے نوٹس جاری،مگر کیوں
ممبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک) عریاں حالت میں فوٹو شوٹ کروانے پر ممبئی پولیس بالی ووڈ سٹار رنویر سنگھ کے گھرنوٹس لےکر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سٹار رنویر سنگھ نے گزشتہ ماہ جولائی میں ایک میگزین کیلئے عریاں حالت میں فوٹو شوٹ کروایا تھا جس کیخلاف ہندوستانی شہریوں کیجانب سے سخت ردعمل آیا۔غیرمناسب فوٹو شوٹ کے خلاف انڈیا کی ایک این جی او نے رنویر سنگھ کیخلاف پولیس سٹیشن میں درخواست بھی جمع کرائی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ رو زممبئی پولیس نے بھارتی اداکارکو انکوائری کیلئے بائیس اگست کو تھانے میں حاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا اور پیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی بارے بھی بتایا۔
واضح رہے کہ اداکاررنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ کے بعد چیمبر پولیس سٹیشن میں ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا جبکہ ریاست مہاراشٹر میں بھی رنویر کیخلاف درخواست دی گئی تھی۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بالی ووڈ اداکار کی متنازع فوٹو شوٹ کے بعد ریاست مدھیہ پردیش کی ایک این جی او نے پچھلے مہینے کے آخر میں عوام سے اداکار کے لیے کپڑے خیرات کرنے کی درخواست بھی کی تھی جس کے بعد اداکارکی تصویر سامنے رکھ کر ان کے لیے کپڑے عطیہ کرنے کی ویڈیو سماجی رابطوں پر بھی وائرل ہوئی تھی۔
لال سنگھ چڈھا مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ