• Friday, 30 September 2022
بابراعظم نے صحافی پر الٹا سوال داغ دیا

بابراعظم نے صحافی پر الٹا سوال داغ دیا

لاہور(نیاٹائم)بابراعظم سے صحافی نے میڈیا کانفرنس کے دوران سوال کیا انہوں نے صحافی پر الٹا سوال داغ دیا۔

 

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں میڈیا ٹاک کے دوران ایک صحافی نے سوال کیاکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان سمیت اسٹار کرکٹرز ہمارا اثاثہ ہیں، کیا سری لنکا میں دوسرے ٹیسٹ میں شکست کی وجہ یہ تھی کہ زیادہ کام کے بوجھ کے باعث کرکٹرز تھکاوٹ کا شکار تھے، کیا ان ایشوز پرکنٹرول کرنے کیلیے پلیئرز کو ایک یادوفارمیٹ استعمال کرنا چاہیے۔

 

 بابر اعظم نے جواب دیا کہ تینوں فارمیٹ کھیلنے کا انحصار آپ کی فٹنس کے معیار پرہوتا ہے،ابھی جیسی ہماری فٹنس ہے، ایسا سوچا نہیں کہ ہم دو فارمیٹ تک محدود ہوجائیں، آپ کو کیا لگ رہا ہے کہ میں بوڑھا ہوچکاہوں، ہاں یہ درست ہے کہ تینوں فارمیٹ کھیلنا ہے تو زیادہ فٹنس رہنا پڑتا ہے،پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس اس قابل ہے کہ تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں شریک ہوسکتے ہیں۔

 

شاہین شاہ آفریدی کے فٹنس ایشوز یاد دلانے پر کپتان کا کہنا تھا کہ پیسر کام کے بوجھ کی وجہ سے ان فٹ نہیں ہیں  بلکہ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انجرڈ ہوئے تھے، سب کھلاڑی اپنی فٹنس کا خیال رکھتے ہیں میدان لگا تو ثابت بھی کردیں گے۔

 

بابر اعظم کیلئے مہیلا جے وردھنے کی اہم پیشگوئی