• Thursday, 29 September 2022
وزیر قانون نے معافی مانگ لی

وزیر قانون نے معافی مانگ لی

میرپورآزاد کشمیر(نیاٹائم)سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کو ٹیلی فون کیس کے حوالے سے وزیرقانون آزاد کشمیر سردار فہیم اختر ربانی نے سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی ہے۔

 

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم نے ریمارکس دیے کہ لاء منسٹر آزاد کشمیر سردار فہیم اختر ربانی کو آئین و قانون کا مطالعہ کرنا چاہیے، وزیر قانون سات روز میں تحریری معذرت نامہ سپریم کورٹ میں داخل کروائے۔سپریم کورٹ نے آرڈر دیا کہ وزیر قانون آزاد کشمیر نے اپنی غلطی کا ملبہ سیکریٹری پرڈال دیا اور معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا لہٰذا فوری طور پر سیکریٹری کو عہدے پر بحال کیا جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وزیر قانون صاحب کیوں نہ آپ کو جھنڈے والی کار کے بغیر بھیج دیا جائے۔

 

جسٹس رضا علی خان نے سوال کیا کہ وزیرقانون صاحب آپ چیف جسٹس صاحب سے سیاسی پارٹیوں کے سیکریٹریز کو کس لیے ملانا چاہتے تھے؟ وزیرقانون نے جواب میں کہا کہ لوکل باڈی انتخابات کے متعلق کورٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا اس سے کیا لنک ہے، جس پر وزیرقانون نے بتایا کہ معافی مانگتا ہوں۔سپریم کورٹ آئندہ سماعت گرمی کی چھٹیوں کے بعد ہوگی۔

 

سوات میں طالبان کی موجودگی پرخواجہ آصف کا رد عمل