• Friday, 30 September 2022
لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والوں کو پکڑا جائے، آر پی او کی ہدایت

لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والوں کو پکڑا جائے، آر پی او کی ہدایت

لیہ(نیاٹائم)ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد سلیم کا ضلع لیہ میں لڑکی  کو فرینڈشپ کے بہانے بلاکراجتماعی زیادتی اور ویڈیو بناکربلیک میلنگ کے واقعہ کا سخت سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او لیہ سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب  کرلی ہے۔

 

 تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد سلیم نے ضلع لیہ تھانہ سٹی کی حدود میں لڑکی کو دوستی کے بہانے بلا کراجتماعی زیادتی اور ویڈیو بناکربلیک میلنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او لیہ  سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آر پی او محمد سلیم نے واقعہ کی جدید سائنسی بنیادوں پرتحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ جدید سائنسی بنیادوں پر فرانزک ٹیموں کی مدد سے واقعہ کی میرٹ پر تحقیقات کی جائے۔

 

آر پی او نے ڈی پی او لیہ کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی  گرفتاری کےلیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے متاثرہ خاتون کوانصاف کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ڈی پی او لیہ کا بھی کہنا تھا کہ جلد ملزمان قانون کی حراست میں ہونگے۔

 

اے اے سی کے بڑے ہوٹلز پر چھاپے، منیجرز گرفتار