• Friday, 30 September 2022
لال سنگھ چڈھا مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی

لال سنگھ چڈھا مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی

ممبئی(نیاٹائم)عامرخان کی مووی کا بزنس باکس آفس پر روٹین سے کم رہا، پہلے دن فلم نے صرف ساڑھے گیارہ کروڑ کا کاروبار کرسکی۔

 

پہلے دن مایوس کن رسپانس کو تنازعات کہیے ، فلم کے خلاف پروپیگنڈا یا پھرایک کمزور فلم، عامر خان کی نئی فلم لال سنگھ چڈھا مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے۔ 11 اگست کو ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں رکشا بندھن کے تہوار کے موقع پر بھی عامر خان کی فلم قابل ذکر رسپانس حاصل کرنے میں ناکام رہی ، اور باکس آفس میں اپنے نمبر بنانے پر سست روی کا شکار ہوچکی ہے۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق لال سنگھ چڈھا باکس آفس پر صرف پندرہ بیس فیصد چھائی رہی جو کہ عامر خان کیلئے اچھی بات نہیں۔ لیکن باکس آفس میں ہی اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن نے آٹھ کروڑ کا بزنس کیا۔

 

عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم لال سنگھ چڈھا ہالی وڈ فلم فارسٹ گمپ کا ریمیک ہے۔ یہ مووی 1994 میں ریلیر کی گئی تھی ۔فلم لال سنگھ چڈھا ریلیز سے قبل ہی کافی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی۔ ماضی میں عامر اورکرینہ کے مووی کا بائیکاٹ کرنے کے بیانات ٹوئٹر دیکھائی دیے۔ جس پر عامر نے شائقین سے نہ صرف معذرت کی بلکہ فلم تھیٹر میں دیکھنے کی اپیل بھی کی۔

 

ایسی فلم نہیں کروں گا جو فیملی کیساتھ نہ دیکھی جا سکے،اکشے کمار