• Thursday, 29 September 2022
تصویر میں موٹاپا دکھانے پر اداکارہ عدالت پہنچ گئی

تصویر میں موٹاپا دکھانے پر اداکارہ عدالت پہنچ گئی

 بغداد(نیاٹائم)نامور عراقی اداکارہ اور ٹاک شو کی میزبان ایناس طالب نے کہا ہے کہ وہ برطانوی جریدے’ اکنامسٹ ‘ کے خلاف برطانیہ میں قانونی کارروائی کررہی ہیں۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایناس طالب کی برطانوی اخبار اکنامسٹ نے تصویر شائ کی جس میں وہ موٹی دیکھائی دے رہی ہیں جس پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے نیوزپیپر کے خلاف کیس کرنے کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اخبار کی طرف سے ان کی تصویر کو بغیراجازت سیاق و سباق سے ہٹ کر پبلش کیا گیا، جس سے ان کی انفرادی آزادی اور پرائیویسی کی خلاف ورزی ہوئی جبکہ اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تصویر کو ایڈیٹ کر کے ان کو موٹا دکھایا گیا ہے۔

 

یاد رہے کہ اس جریدے نے جولائی کی اواخر میں ایک مضمون پبلش کیا تھا جس کی ہیدلائن تھی ’’عرب ورلڈ میں خواتین مردوں سے زیادہ موٹاپے کا شکار کیوں ہوتی ہیں“ اور اس تحریر میں ایناس طالب کی پکچر شائع کی گئی تھی۔اداکارہ کے اس اعلان کے بعد اخبارانتظامیہ کیجانب سے تاحال کوئی ردو عمل نہیں آیا۔

 

درفشاں سلیم نے اپنی دلکش جلد کا راز بتادیا