کینسر میں مبتلاسونالی باندرے کو ڈاکٹرز نے کیا بتایا

کینسر میں مبتلاسونالی باندرے کو ڈاکٹرز نے کیا بتایا

نیو دہلی(نیا ٹائم ویب ڈیسک)بالی ووڈانڈسٹری  کی نامورخوبرو اداکارہ سونالی باندرے نے انکشاف کیا ہے کہ  انہیں کینسر کے آخری سٹیج پر علم ہوا کہ وہ اس خطرناک مرض میں مبتلا ہیں ۔

 

مشہور زمانہ بالی ووڈ فلم"ہم ساتھ ساتھ ہیں " کی  بھارتی اداکارہ سونالی باندرے نے حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک  انٹرویو میں پہلی  مرتبہ  کینسر پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ انہیں بھی 2018 میں ہی   اچانک  اس بات کا پتہ چلا تھا کہ وہ اس موذی مرض کا شکار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سونالی نے واضح کیا کہ ایسا بلکل نہیں کہ انہیں کئی مہینے پہلے اس بارے میں  پتاچلا تھا، مجھے بھی کچھ وقت  پہلے ہی معلوم ہوا تھا کہ میں کینسر کی چوتھی سٹیج کی مریضہ ہوں ۔بھارتی اداکارہ  کے  مطابق ڈاکٹروں  نے انہیں علاج شروع کرنے سے  پہلے ہی بتایا تھا کہ انکے بچنے کے صرف  تیس  فی صد چانسز ہیں۔

 

بالی ووڈ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اس خطرناک موذی مرض کا شکار ہو جائیں گی  لیکن  انہیں اس بات کا مکمل  یقین تھا کہ وہ اسے ضرورشکست دے دیں گی۔سونالی باندرے  نے کہا کہ کینسر ایک حقیقت ہے اور یہ دنیا میں موجود ہےجس سے ہر رنگ، نسل، مذہب اور جنس کا انسان متاثر ہوتاہے  لیکن  بہت سارے لوگ اسکا شکار ہونے کے باوجود دوسروں تک پیغام نہیں پہنچا پاتے۔سونالی  نے کہا  کہ علاج  کے دوران جب انکے سر کے بال جھڑ گئے تو انہیں کوئی دکھ نہیں ہوا ہاں مگر  وہ جذباتی ضرور ہوئیں  کیونکہ  انہیں معلوم تھا کہ وہ سب اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔

 

 

عمران اشرف اور کرن اشفاق میں علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں