• Friday, 30 September 2022
عمران اشرف اور کرن اشفاق میں علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

عمران اشرف اور کرن اشفاق میں علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

کراچی(نیاٹائم)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ایک اور نامورجوڑے عمران اشرف اور کرن اشفاق میں علیحدگی کی خبریں زور پکڑنے لگیں۔

 

یہ نیوز اس وقت سامنے آئیں جب اداکارہ کرن نے خاوند عمران اشرف کا نام انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ریموو کردیا اور کرن کے اکاؤنٹ پر اب کرن اشفاق حسین ڈارلکھا ہوا ہے۔بعد ازاں اداکارہ نےخاوند عمران اشرف  کے ساتھ شیئر کی گئی تمام تصاویربھی اپنے اکاؤنٹ سے ہٹا دی ہیں۔

 

دوسری طرف کرن اشفاق کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی دکھی اسٹوریز بھی ان خبروں میں اضافے کی وجہ بن رہی ہےجس کے باعث متعدد سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ جوڑے کے مابین علیحدی ہوچکی ہے۔لیکن اس حوالے سے فی الحال کرن اور عمران اشرف کی طرف سے کوئی بھی تصدیق یا تردی بیان سامنے نہیں آیا۔

 

خیال رہے کہ اداکارعمران اشرف اورماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اوراب اس جوڑی کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ رکھا گیا تھا۔

 

بالی ووڈ سے آفر کے متعلق مومل شیخ کے گھر والوں کا ردعمل