پاک بحریہ نے انسانیت کی مثال قائم کرتے ہوئے بھارتی ماہیگیروں کو بچا لیا

پاک بحریہ نے انسانیت کی مثال قائم کرتے ہوئے بھارتی ماہیگیروں کو بچا لیا

کراچی (نیا ٹائم ) پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے سمندر میں ڈوبنے والی بھارتی کشتی کے سوار 9 ماہیگیروں کی زندگیاں بچا لیں ، ایک ماہی گیر سمندر کی بے رحم لہروں کی نذر ہو گیا ، لاش نکال لی گئی ۔

پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں بھارتی کشتی جمناساگر  کے ڈوبنے کی اطلاع پر فوری ریسکیو کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کشتی کے سوار 9 ماہی گیروں کی زندگیاں بچا لیں جبکہ ایک ماہی گیر لہروں کی نذر ہو گیا جس کی لاش نکال لی گئی ۔ پاک بحریہ کے بروقت ریسکیو آپریشن کے باعث 9 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا ۔

پاک بحریہ نے ریسکیو آپریشن کے دوران بھارتی کشتی جمناساگر میں سوار 10 ماہی گیروں میں سے 9 کو بچا لیا جبکہ ایک ماہی گیر کی لاش بھی سمندر سے نکال لی ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریسکیو آپریشن میں پاکستان کے بحری جہاز ایم ٹی کریو بیک نے حصہ لیا، ترجمان پاک بحریہ نے مزید کہا ہے کہ کھلے پانیوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کی ضمانت ہے ۔

 

حقیقی آزادی کا مفہوم 13 اگست کو بتاوں گا ، عمران خان