• Friday, 30 September 2022
بابر اعظم کیلئے مہیلا جے وردھنے کی اہم پیشگوئی

بابر اعظم کیلئے مہیلا جے وردھنے کی اہم پیشگوئی

کولمبو (نیا ٹائم  سپورٹس ڈیسک )سری لنکن لیجنڈ کرکٹر مہیلا جے وردھنے نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیلئے اہم پیشگوئی کی ہے ، وہ کہتے ہیں بابر اعظم تینوں فارمیٹ میں دنیا کے نمبرون بیٹر بن سکتے ہیں ۔

سری لنکن لیجنڈ کرکٹر اور سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے کہا ہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں جو روٹ کو بھی پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، بابر اعظم مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں ان کے پاس ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے کا اہم موقع ہے ۔

سابق سری لنکن کپتان نے کہا ہے کہ بابر نیچرل ٹیلنٹ رکھنے والے کھلاڑی ہیں ، جو ہر طرح کی کنڈیشن اور حالات میں پرفارم کر سکتے ہیں ، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ میں مقابلہ بہت سخت ہے مگر بابر اعظم ان میں بھی ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں بابر کا کردار کافی اہم ہے ۔

سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے نے بابر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یوں ہی پرفارم کرتے رہے تو اس میں مزید نکھار آئے گا ، بطور کپتان بھی  بابر اعظم خوب ذمہ داری لیتے ہیں ، کرکٹ کا کوئی بھی فارمیٹ ہو ، وہ پریشان نہیں ہوتے جو کہ ان کی بڑی خوبی ہے ۔ بابر اعظم کی تکنیک بھی انتہائی بہترین ہے ۔

 

حارث روف کرکٹربننے سے قبل کونسی نوکری کرتے تھے