حقیقی آزادی کا مفہوم 13 اگست کو بتاوں گا ، عمران خان

حقیقی آزادی کا مفہوم 13 اگست کو بتاوں گا ، عمران خان

اسلام آباد (نیا ٹائم ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کیا ہوتی ہے ، حقیقی آزادی کا مفہوم اور فلسفہ کیا ہے یہ میں 13 اگست کو لاہور کے جلسہ میں بتاوں گا ۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نبی ﷺ نے غیر مسلموں سے بھی میثاق مدینہ کیا ، معاشرہ تب ہی انسانی ہوتا ہے جب اس میں انسانیت بھی پائی جائے ۔

عمران خان نے کہا کہ جب تک کسی ملک میں انصاف نہ ہو وہ آگے نہیں بڑھ سکتا، کتنے ملکوں میں ایسا ہوتا ہے کہ اس کے سربراہ حکومت کے خلاف فیصلہ ہو ؟ انصاف کا مطلب یہ ہے کہ کمزور اور طاقت ور سب قانون کی نظر میں برابر ہوں ۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل ڈرائیور کی بیوی کو گرفتار کرنے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  اس کی چھوٹی معصوم بیٹی کو ماں سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ، حقیقی آزادی کیا ہوتی ہے ، یہ میں 13 اگست کو لاہور جلسہ میں بتاوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کا مفہوم اور فلسفہ میں جلسہ میں واضح کروں گا کہ حقیقی آزادی کیا ہوتی ہے ؟

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستان کے اندر اقلیتوں کو برابر کا شہری سمجھتے ہیں ۔

 

پی ٹی آئی لانگ مارچ  پر لاٹھی چارج کرنیوالے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز