پی ٹی آئی لانگ مارچ  پر لاٹھی چارج کرنیوالے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز

پی ٹی آئی لانگ مارچ  پر لاٹھی چارج کرنیوالے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز

لاہور (نیا ٹائم )25 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ  کے دوران کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کرنے اور کارکنوں پر تشدد کی کارروائیوں میں ملوث پولیس افسران کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے مطابق 25 مئی کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران کارکنوں پر تشدد کرنے ، لاٹھی چارج اور شیلنگ میں ملوث پنجاب کے 12 ایس ایچ اوز کو معطل کر کے ان کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں چھپے لوگوں کا بھی جلد پنجاب میں استقبال کریں گے ۔ پنجاب میں ن لیگ کے جن رہنماوں کے خلاف تھانوں میں درخواستیں آئیں گی اس پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ۔

صوبائی وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اور خواجہ آصف کے بھی اداروں کے خلاف بیانات موجود ہیں ، اگر اداروں نے ان کے خلاف کارروائی کا کہا تو نواز شریف ، خواجہ آصف سمیت سب کے خلاف پولیس کارروائی کریں گے ۔

 

اسلا آباد پولیس کو شہباز گل کے "اصل فون" کی تلاش