• Thursday, 29 September 2022
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیاسی جماعتوں کو بڑا مشورہ دے دیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیاسی جماعتوں کو بڑا مشورہ دے دیا

اسلام آباد (نیا ٹائم )وزیر دفاع خواجہ آصف نے تمام سیاسی جماعتوں کو بڑا اور اہم مشورہ دے دیا ، وزیر دفاع کا کہنا ہے ملکی سلامتی کے اداروں کا احترام تمام سیاسی قائدین ملحوظ خاطر رکھیں ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملکی سلامتی کے اداروں کی عزت و احترام تمام سیاسی قائدین اور پاکستانی شہریوں پر لازم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کا احترام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں پر لاگو ہوتا ہے ۔ سیاستدانوں کو پاک فوج سمیت قومی سلامتی کے اداروں کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنی سیاسی لڑائیاں کسی اور وقت کے لیے اٹھا رکھنی چاہئیں ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مشرف حکومت ختم ہوئے اور رول بیک ہوئے بھی لمبا عرصہ بیت چکا ہے ، سیاستدانوں کو اپنی لڑائیاں حدود میں رکھنی چاہئیں ، ہمیں اپنی لڑائیاں حدود سے باہر نہیں لے جانی چاہئیں ۔

انہوں نے کہا کہ دعا ہے ملکی حالات جلد سنبھل جائیں کیونکہ اس سے سب کیلئے خرابی اور مسائل پیدا ہوں گے ، ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے ، سیاسی استحکام سے ہی اقتصادی استحکام بھی آئے گا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے ہا کہ ان کے خلاف قانون کے مطابق ہی کارروائی ہو گی ، اب شہباز گل کہتے ہیں فوج میری جان ہے اگر ان کا ایسا کہنا ہے تو بہت اچھی بات ہے ۔

سوات میں طالبان کی موجودگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سوات میں طالبان کی موجودگی کی اطلاعات ہیں ، جس پر ہم افغان حکومت سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں ۔

 

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی تحریک انصاف پر تنقید