• Friday, 30 September 2022
حارث روف کرکٹربننے سے قبل کونسی نوکری کرتے تھے

حارث روف کرکٹربننے سے قبل کونسی نوکری کرتے تھے

لاہور(نیا ٹائم) پاکستان کرکٹ  ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف سے متعلق ایک دلچسپ  انکشاف سامنے آیا ہے۔

 

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے  جس میں میزبان  کی جانب سے ان سے کرکٹ میں آنے سے پہلے  کیے جانے والے کام  کاج کے  بارے میں  پوچھا گیا ۔شوکے میزبان نے سوال کیا کہ ایک وقت تھا جب آپ ڈھائی سو روپے  یومیہ پر سیلز مین کی نوکری کرتے تھے اس کے باوجودآپ نے ایسا کون سا ہنر آزمایا کہ آپ قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے اورآپکو قومی ٹیم میں شامل ہونے کے لیے کونسے پاپڑ بیلنے پڑے۔

 

قومی فاسٹ بولر نے جواب دیا کہ بالکل جب میں نے بازار میں کام کرنا شروع کیا تھا تو اس وقت روزانہ کی 250 روپے دیہاڑی ملتی تھی جس سے میں اپنی کالج کی فیس  بھی ادا کرتا تھا تاکہ  اپنی تعلیم جاری رکھ سکوں، اسی لیے میں یہ پارٹ ٹائم نوکری کرتا تھا۔ حارث رؤف نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا  کہ سیلز مین کی نوکری اپنی ضروریات کو پوری کرنے کیلئے  کرتا تھا مگر شوق کرکٹ ہی تھا، میں کالج میں اور گلی محلوں میں کرکٹ کھیلتا تھا۔

 

 

ٹیم میں کبھی کسی کیلئے دروازے بند نہیں ہوتے،بابر اعظم