• Friday, 30 September 2022
ایسی فلم نہیں کروں گا جو فیملی کیساتھ نہ دیکھی جا سکے،اکشے کمار

ایسی فلم نہیں کروں گا جو فیملی کیساتھ نہ دیکھی جا سکے،اکشے کمار

ممبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپرسٹار ہیرو  اکشے کمار  نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ارادہ کیا تھا کہ ایسی کسی  بھی فلم میں کام نہیں کروں گاجو لوگ  اپنی فیملی کیساتھ بیٹھ کر نہ دیکھ پائیں ۔

 

ہندوستانی  میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بھارتی اداکار اکشے کمار کا کہنا تھا کہ  میں اپنے کیریئر میں کبھی  بھی قابل اعتراض فلمیں نہیں کروں گا کیوں کہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے میری فلموں کودیکھ سکیں۔اکشے کمار نے کہا  کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہمیشہ نئے طرز  اور مواد کی فلمیں پیش کی جائیں جبکہ مستقبل میں بھی میں کسی ایسی فلم میں کام نہیں کروں گا جو اخلاق سے گری ہوئی  کیونکہ  میری فلمیں فیملی کیلئے ہوتی ہیں۔

 

بالی ووڈ کھلاڑی کا مزیدکہنا تھا کہ میری فلموں میں کامیڈی کیساتھ ساتھ ایک پیغام بھی ضرور ہوتا ہے کیونکہ میں یہ چاہتا ہوں کہ  فلمیں ایسی ہونی چاہیئں جن سے عوام میں مثبت پیغام جائے اور خاص طور پر آج کل کی نوجوان نسل  کیلئے ایسی معیاری فلموں کا ہونا بہت ضروری ہے  تاکہ وہ برائی سے بچ سکیں ۔خیال  رہے کہ اکشے کمار کی فلم رکشہ بندھن آج  گیارہ اگست کو ہندوؤں کے مذہبی تہوار کے موقع پر  ریلیز کی گئی ہے۔

 

 

ابھیشیک بچن نے فلمی سیٹ سے کیا چرایا