• Friday, 30 September 2022
ٹیم میں کبھی کسی کیلئے دروازے بند نہیں ہوتے،بابر اعظم

ٹیم میں کبھی کسی کیلئے دروازے بند نہیں ہوتے،بابر اعظم

لاہور(نیا ٹائم) قومی  کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا  ہے کہ نیدرلینڈ اور ایشیا کپ کیلئے جو بہترین ٹیم دستیاب تھی وہی ہم نے پاکستان کیلئے منتخب کی۔

 

دورہ نیدر لینڈ اور ایشیا کپ کیلئے  روانگی سے  پہلے لاہورقذافی سٹیڈیم  میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان  بابر اعظم کا کہنا تھاکہ  کوئی بھی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں ہوتی  اور نہ ہی  ہم کسی ٹیم کو ہلکا  لے رہے ہیں ۔سینئر بیٹرشعیب ملک کی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر قومی کپتان نے کہا کہ  میں نے کوچ اور سلیکٹرز کیساتھ مشاورت کے بعد جو بہترین ٹیم تھی وہ  پاکستان کیلئے منتخب کی ہے، نیدر لینڈ کے فوری بعد ایشا کپ ہے اس لیے ٹیم میں ردوبدل  کا کوئی امکان  نہیں ہے کیونکہ یہ بیسٹ کمبینیشن ہے ۔

 

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا  کہ ایک روزہ  میچز کافی دیر بعد ہو رہے ہیں اس لیے نئے  پلیئرزکو ضرور موقع  دیں گے، ٹیم کوئی بھی ہو ہم سب نے  کھیلناتو پاکستان کیلئے ہی  ہے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ  مجھے اپنی ٹیم پرمکمل  یقین ہے کہ سب اچھا پرفارم کریں گے، شاداب  خان کی ٹیم سے واپسی کا فائدہ ہو گا جبکہ اس وقت ٹیم پر کسی قسم کاکوئی دباؤ نہیں ہے اور ہر کھلاڑی اپنی فٹنس پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔سپن بولرعماد وسیم کی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر بابر نے کہاکہ  کسی کیلئے  بھی ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوتے۔

 

 

پاکستانی باکسرز نے ملک کی عزت خاک میں ملا دی