• Friday, 30 September 2022
ابھیشیک بچن نے فلمی سیٹ سے کیا چرایا

ابھیشیک بچن نے فلمی سیٹ سے کیا چرایا

ممبئی (نیا ٹائم ویب ڈیسک) بالی ووڈشہنشاہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے اور بھارتی  اداکار ابھیشیک بچن کے حوالے سے حال ہی میں ایک دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے ۔

 

بھارتی اداکار ابھیشیک بچن چند روز پہلےانڈین  کامیڈی شو "کیس تو بنتا ہے" میں شریک ہوئے جس میں ان سے دلچسپ سوالات پوچھے گئے جبکہ شو کا پرومو کافی عرصے تک انڈیا میڈیا پر زیر گردش بھی  رہا۔شو کے پرومو میں میزبان اداکار رتیش دیش مکھ کی جانب سے بھی ابھیشیک  بچن سے متعلق انکشاف کیا گیا  کہ انکی عادت ہے کہ وہ فلموں کے سیٹ سے کافی سارے پراپس چوری کرلیتے ہیں اور انہیں فلمی سیٹ پر جو بھی چیز اچھی لگتی ہے وہ اسے اپنے ساتھ لے جاتے ہیں ۔

 

رتیش دیش مکھ نے اپنی  بات جاری رکھتے ابھیشیک  بچن کی فلم" گورو" کے سیٹ کی چوری سے متعلق جیسے ہی  بتا یا تو  ابھیشیک نے رتیش  دیش  مکھ کی بات  کوکاٹتے ہوئے جواب دیا کہ اس سیٹ سے  میں نے فلمی ہیروئن  ایشوریا رائے کو ہی چرا لیا تھا۔واضح رہے کہ ابھیشیک اور ایشوریا رائے  کی محبت کا آغاز فلم گورو سے  ہی ہوا تھا جس کے بعدجنوری 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم نے دونوں اداکاروں کو ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے پر مجبور کردیا تھا۔

 

 

بالی ووڈ سے آفر کے متعلق مومل شیخ کے گھر والوں کا ردعمل