• Thursday, 29 September 2022
بالی ووڈ سے آفر کے متعلق مومل شیخ کے گھر والوں کا ردعمل

بالی ووڈ سے آفر کے متعلق مومل شیخ کے گھر والوں کا ردعمل

کراچی (نیا ٹائم) پاکستان ڈرامہ اور فلم  انڈسٹری کی نامور اداکارہ مومل شیخ نے بالی ووڈ سے فلم کی آفر آنے کے بعد اپنے گھر والوں کے ردعمل کے حوالےسے بتایا ہے۔

 

حال ہی میں اداکارہ مومل شیخ اور انکے بھائی اداکار شہزاد شیخ نجی ٹی وی کے پروگرام  میں شریک ہوئے جہاں دونوں نے اپنےکیرئیر سمیت کئی موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔ انٹرویو کے دوران  میزبان نے مومل شیخ سے سوال کیا کہ ایسا ہے کہ آپکے والد جاوید شیخ نے بھی بالی ووڈ میں کام کرلیا اور آپ نے بھی فلم کرلی تو کیا اس پر کبھی شہزاد کو چڑایا ہے جس کے جواب میں اداکارہ نے بالی ووڈآفر سے متعلق تفصیلات اور اپنے گھر والوں کے ردعمل بارے بتایا۔مومل شیخ  نے کہا کہ جب مجھے بالی ووڈسے  آفر آئی اس وقت میرا وہاں  کام کرنے کا قطعی کوئی  ارادہ نہیں تھا  کیونکہ  تب  میرے بیٹے ابراہیم کی پیدائش ہوئی تھی  اور وہ صرف 2ماہ کا تھا۔

 

پاکستانی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے آفر ہوئی تو میں نے اپنے بھائی شہزاد کو خوب چڑایا اور ہنس کر کہا کہ آئے بڑے ہیرو بننے، میں نے کہا اب جارہی ہوں  میں بالی و وڈ جس کے بعد میں نے  شہزاد سے  بیگ بھی اٹھوایا، میں جس وقت آڈیشن دینے گئی اس وقت ابراہیم 3مہینے کا تھا۔مومل  نے کہا  کہ شہزاد سمیت ان سب کی آنکھوں میں آنسو تھے جب انہوں نے سنا کہ مجھے بالی ووڈ سے آفر آئی ہے۔اس موقع پر شہزاد شیخ نے کہا  کہ جب مومل شوٹنگ کیلئے ممبئی گئی تو مجھے بہت ٹینشن تھی کہ کہیں یہ ہماری ناک  ہی نہ کٹوادے،پتا نہیں آگے شاید اس کو کوئی فلم ملے یا نہ ملے مگر اس نے بیحد اچھا کام کیا اور ہمیں اس پر فخر ہے۔

 

 

معروف بھارتی کامیڈین وینٹی لیٹرپرمنتقل