معروف بھارتی کامیڈین وینٹی لیٹرپرمنتقل

معروف بھارتی کامیڈین وینٹی لیٹرپرمنتقل

ممبئی (نیا ٹائم ویب ڈیسک)ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے والےنامور انڈین سٹینڈ اپ کامیڈین و اداکار راجو شری واستو کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

ہندوستانی  میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈین راجو شری واستو جم میں ٹریڈ مل پر ورک آوٹ کر رہے تھے کہ انہیں اچانک  سینے میں درد ہوا اور وہ گرپڑے جس کے بعد انہیں  ہسپتال لے جایا گیا۔ڈاکٹروں  کیجانب سے دیے گئے حالیہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کامیڈین راجو شری واستوکی حالت تاحال نہیں سنبھل رہی ہے جس کے باعث انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق کامیڈین  کی جان خطرے میں ہے اور انکا علاج و معالجہ  جاری ہے۔

 

واضح رہے کہ بھارتی کامیڈین  راجو شری واستو انڈیا کے مقبول اور نامورسٹینڈ اپ کامیڈینز میں سے ایک ہیں اور وہ 1980  سے  ہی بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ  ہیں۔کامیڈین  کو عالمی شناخت سٹینڈ اپ کامیڈی شو دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج  کے پہلے شو  کے بعد سے ملی  جبکہ  وہ  متعددبھارتی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں ۔راجو شری واستو کی طبیعت بارے سن کے بالی ووڈ انڈسڑی کے اداکاروں کی جانب سے ان کی صحت یابی اور ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا ہے  جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی  ان کی جلد صحتیابی بارے پرامید ہیں ۔

 

 

بالی ووڈ کی بیبو نے عالیہ کو شاندار اداکارہ قرار دیدیا