• Friday, 30 September 2022
چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال

چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال

لاہور(نیاٹائم) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 14 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور سے 6، راولپنڈی سے 4 جبکہ شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ اور مظفرگڑھ سے 1 ایک کیس رپورٹ ہوا۔

 

سیکرٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک  ڈینگی کے 367 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ رواں سال  کے دوران لاہور سے ڈینگی کے کل 184 کیسز سامنے آئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی  کے 51 مریض داخل  ہیں ۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی  کے 24 مریض داخل  ہیں ۔

 

سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق  گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب 309,164 ان ڈور مقامات کو چیک کیا،گزشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 66,555 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا، گزشتہ روز پنجاب بھر میں 493 مقامات سے لاروا برآمد  ہوا۔  گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور  میں 51,836 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 9,702 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا، سیکرٹری صحت  کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لاہور میں 440 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔

 

سبزچائے مفید یا نقصان دہ، تحقیق سامنے آگئی