لاہور ہائیکورٹ نے کامل علی آغاز کی درخواست نمٹا دی

لاہور ہائیکورٹ نے کامل علی آغاز کی درخواست نمٹا دی

لاہور (نیا ٹائم) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ق کے نئے سربراہ کے انتخاب کیلئے انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے خلاف کامل علی آغا کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا کی درخواست پر سماعت کی ۔ جس پر عدالت نے قرار دیا کہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن کا ہے وہیں سنا  جانا چاہئے ، الیکشن کمیشن کے پاس بے شمار اختیارات ہیں اور انتخابی معاملات کو دیکھنا عدالت کے اختیار میں نہیں ۔

درخواست گزار کامل علی آغا کے وکیل نےعدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔

درخواست گزار کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

 

پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈز ضبطی کیلئے شوکاز جاری